صرف گوشت کی برآمد سے قومی خزانے کو ماہانہ کتنا نقصان؟
- 21, دسمبر , 2023
نیوزٹوڈے: متحدہ عرب امارات کو گوشت کی برآمد میں فریٹ چارجز شامل نہ کرنے کی وجہ سے پاکستان کو ماہانہ 1.5 ملین ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔ آل پاکستان ایکسپورٹرز اینڈ پروسیسرز ایسوسی ایشن کی طرف سے برآمدار میں کم سے کم فریٹ چارجز شامل ہیں۔ دس اکتوبر 2023 سے سمندر کے رستے پاکستان سے گوشت کی برآمد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اس کے علاوہ بھی پاکستان سے دبئی گوشت لے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
امارات کے لیے اکتوبر 2023 میں فضائی برادری 766 ڈالر فی ٹن تھی جو 55 فیصد کے ساتھ دسمبر 2023 میں 1187 ڈالر فی ٹن تک بہنچ گئی ہے۔ پاکستان سے ماہانہ 3575 ٹن گوشت دبئی کو برآمد کیا جاتا ہے اور برآمدی مالیے میں فریٹ چارجز میں 55 فیصد اضافہ نہ ہرنے سے قومی خزانے ماہانہ 1.5 ملین ڈالر کے زرمبادلہ سے محروم ہو رہا ہے۔
تبصرے