ڈی آئی خان میں فوجی کمپاؤنڈ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ دہشتگرد گرفتار

حملے کے ماسٹر مائنڈ

نیوزٹوڈے:   سیکیورٹی فورسز نے جمعرات کو ڈی آئی خان کمپاؤنڈ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ اور سات دیگر سہولت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔اس حملے میں کم از کم 23 فوجی شہید ہوئے تھے جبکہ ایک ہفتہ قبل ڈی آئی خان میں دو درجن سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق 9 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جن میں ماسٹر مائنڈ اور 7 دیگر سہولت کار شامل ہیں۔مہلک حملے کے ماسٹر مائنڈ کا تعلق ڈی آئی خان کے علاقے درابن سے تھا جب کہ چھ دیگر مشتبہ افراد کا تعلق افغانستان سے تھا۔خودکش حملہ آور حسن عرف شاکر، جس نے حملے سے قبل ایک ویڈیو بھی جاری کی تھی، کا تعلق افغانستان سے تھا۔دستاویزات سے انکشاف ہوا ہے کہ حملے میں کالعدم ٹی ٹی پی گنڈا پور گروپ کے پانچ دہشت گرد بھی ملوث تھے۔ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+