پاکستان سے افغان باشندوں کے انخلاٰ کی کوششیں ایک مرتبہ پھر تیز

غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی

نیوز ٹوڈے :   پاکستان میں غیر قانونی طور پر رہنے والے افغانیوں کی واپسی کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے آج بھی چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار سات سو انہتر افغان باشندوں کو افغانستان واپس بھیجا گیا آج واپس افغانستان جانے والے افغانیوں میں سات سو اٹھتر مرد ، دو سو چھیاسی خواتین اور ایک ہزار پانچ بچے شامل تھے اب تک پاکستان سے افغانستان واپس جانے والے افغانیوں کی کل تعداد چار لاکھ اکتالیس ہزار آٹھ سو ترانوے ہو چکی ہے ۔

افغان باشندوں کی افغانستان واپسی کا یہ سلسلہ لگاتار جاری ہے اور جاری رہے گا جب تک پاکستان سے تمام غیر قانونی افغانیوں کا صفایا نہیں ہو جاتا ان غیر قانونی افغانستانیوں کو چمن بارڈر سے واپس افغانستان پہنچانے کیلیے پچپن گاڑیوں کا بندوبست کیا گیا ہے جو ان افغان خاندانوں کو بارڈر سے آگے ان کے علاقوں تک پہنچاتی ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+