پشاور میں خود کشی کرنے والے اطالوی شہری کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی
- 22, دسمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : پشاور میں خود کشی کرنے والے غیر ملکی اطالوی شہری کے خود کشی کے ثبوت مل گۓ ہیں اطالوی شہری کی خود کشی کی رپورٹ پولیس کو مل گئی ہے تفصیلات کے مطابق پشاور میں مقیم ایک غیر ملکی اطالوی شہری نے 3 دسمبر کو پشاور میں خود کشی کر لی تھی اس غیر ملکی نے گلے میں پھندا ڈال کر چھت سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا لیکن اس بات کا فیصلہ نہیں ہو رہا تھا کہ اس نے خود کشی کی ہے یا اس کا قتل کیا گیا ہے ۔
لیکن پوسٹ مارٹم رپورٹ نے اس بات کی وضاحت کر دی ہے کہ اس اطالوی شہری نے خود کشی کی اس کو کسی نے قتل نہیں کیا پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ لٹکنے سے اس کے گلے کے بائیں جانب کی ہڈی ٹوٹ گئی کریک ہو گئی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ایک اور بات بھی سامنے آئی ہے کہ اطالوی شہری ٹینشن کا شکار تھا اور سکون حاصل کرنے کیلیے یہ ٹینشن سے چھٹکارا پانے والی گولیاں بھی استعمال کرتا تھا ۔
تبصرے