سرگودھا میں مسلم لیگ نون اور پی ٹی آئی کے وکیلوں کے درمیان جھگڑا
- 22, دسمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : الیکشن کا آغاز ہوتے ہی سیاسی پارٹیوں کے ایک دوسرے کے بارے میں بیان بازی اور جھگڑے فساد شروع ہو گۓ ہیں سرگودھا میں بھی آج کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوئ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کے راہنما محسن شاہنواز رانجھا جیسے ہی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلیے ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں داخل ہوۓ تو پاکستان تحریک انصاف کے وکیلوں نے ان کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی
جس پر محسن شاہنواز رانجھا کے ساتھ آۓ ہوۓ لوگوں نے پاکستان تحریک انصاف کے وکیلوں کو گالیاں دینا اور دھمکیاں دینا شروع کر دیں دیکھتے ہی دیکھتے بات نعرے بازی اور گالم گلوچ سے آگے بڑھ کر ہاتھا پائی تک پہنچ گئی اور دونوں پارٹیوں نے ایک دوسرے کے گریبان پکڑ لیے پولیس نے بروقت دخل دے کر دونوں پارٹیوں کو چھڑوایا ۔
وسیم حسن
تبصرے