ڈی آئ خان حملے کا ماسٹر مائنڈ دو دہشتگرد اور سات سہولت کار گرفتار
- 22, دسمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : پاکستانی فوج نے پاکستان کے دشمنوں پر زمین تنگ کر دی ہے پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے کاروائی کرتے ہوۓ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشدگردانہ کاروائی کرنے والے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کر لیا سیکیورٹی اہلکاروں نےاس حملے میں شامل دو دہشتگردوں اور ان کو سہولیات دینے والے سات افراد کو بھی گرفتار کر لیا ہے ڈیرہ اسماعیل خان حملے کا ماسٹر مائنڈ کفایت درآبند کا رہائشی ہے ۔
اس وارادت میں شامل چھ افارد کا تعلق افغانستان سے ہے پولیس نے بتایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان حملے میں شریک خود کش بمبار جو کہ مارے گۓ تھے وہ بھی افغانستا ن کے شہری ہی تھے ڈیرہ اسماعیل خان حملے میں ملوث ایک دہشتگرد حسن جو کہ شاکر کے نام سے مشہور تھا نے حملے سے پہلے ایک وڈیو بھی جاری کی تھی ان حملہ آوروں سے امریکہ کا جدید اسلحہ بر آمد ہوا تھا-
وسیم حسن
تبصرے