ترکیہ نے پاکستانی شہریوں کیلئے اہم اعلان کر دیا
- 22, دسمبر , 2023
نیوزٹوڈے: ترکیہ نے پاکستانیوں کے لیے ای ویزا جاری کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، ترکیہ ای ویزا ایک ڈیجیٹل اجازت نامہ ہے، جو پاکستانی، ترکی شہری پاسپورٹ رکھنے والے شہریوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو سیاحت یا کاروباری مقاصد کے لیے ترکی کا سفر کرنا چاہتے ہے۔اس ای ویزا کی وجہ سے درخواست دہندگان ، قیمتی وقت اور محنت کی بچت کر کے آسانی سے درخواست کے پورے عمل کو آن لائن مکمل کر سکیں۔
ترکیہ کی ویب سائٹ میں پوری فیملی آسانی سے درخواست کے لیے اپلائی کر سکتی ہے۔ تاہم ، ترکیہ میں طویل مدت رہنے کے لیے خواہ تعلیم کے لیے یا کام کے حصول کے لیے اسلام آباد میں سرکاری ترک سفارتحانے کے ذریعے رہائشی اجازت نامہ یا ویزہ کے لیے درخواست دینا ضروری ہو گا-
تبصرے