درگاہ لعل شہباز قلندر میں ہدیہ کے طور پر دیا گیا 1 کروڑ 23 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سونا چوری
- 22, دسمبر , 2023
نیوزٹوڈے: حضرت لعل شہباز قلندر درگاہ سے ایک کروڑ روپے سے زیادہ سونے کی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ایک ماہ میں ایک کروڑ 23 لاکھ 72 ہزار 863 روپے کا ہدیہ دیا گیا سونا چوری ہوگیا ، جس کے بعد نگران وزیر اوقاف عمر سومرو نے دربار کے مینیجر کو معطل کر کے مقدمہ درج کیا ہے۔ اوقاف کے قانون کے سامنے درگاہ کے مینیجر نے اپنی چوری کا انکشاف کیا ہے اور جرم بھی قبول کیا ہے۔
نگران وزیر اوقاف نے کہا کہ مینجر زبیر بلوچ کو معطل کر کے مقدمہ درج کرنے کے ساتھ کیس اینٹی کرپشن کو بھیجنے کا حکم دیا ہے ، مینجر کی تنخواہ اور پنشن بھی روکنے کا احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔ نگران وزیر کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھ ساتھ تمام درگاہوں کے مینیجرز کے خلاف بھی تحقیقات ہو گی۔ ان کے مینیجر بھ ریٹائر ہونے کے قریب ہیں اور کئی سالوں سے چابی انہی کے پاس تھی۔
تبصرے