جنوبی وزیرستان کے علاقے جژاغونڈہ میں پانچ افراد قتل

    نیوز ٹوڈے : جنوبی وزیرستان کے علاقے جژاغونڈہ میں ایک زیر تعمیر تھانے کی عمارت میں کام کرنے والے پانچ مزدوروں کو نا معلوم افراد نے قتل کر دیا اور ایک مزدور کو زخمی کر دیا تفصیلات کے مطابق قتل ہونے والے مزدور زیر تعمیر پولیس تھانہ میں کام کر رہے تھے جب اچانک رات کی تاریکی میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے پانچ مزدوروں کو ہلاک کر دیا ۔

   فائرنگ میں ایک مزدور زخمی ہو گیا ان تمام مزدوروں کا تعلق وزیرستان سے ہے فائرنگ کے فوراً بعد ہی پولیس کی بھاری نفری جاۓ وقوعہ پر پہنچ گئی اور تفتیش کا عمل شروع کر دیا نگران وزیر اعلٰی خیبر پختونخواہ ریٹائرڈ جسٹس سید ارشد حسین شاہ نے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور قتل ہونے والے مزدوروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ہے زخمی مزدور اور لاشوں کو قانونی کاروائی کیلیے وانا ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+