سیون شریف لعل شہباز قلندر کے مزار سے زیورات چوری ہو گۓ

    نیوز ٹوڈے : پاکستانی شہریوں کا تو چوروں اور راہزنوں نے جینا دو بھر کر ہی رکھا ہے آۓ روز چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے لیکن اب نوبت یہاں تک آن پہنچی ہے کہ ولیوں اور بزرگوں کے دربار بھی ان سے  محفوظ نہیں رہے سیون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر کے دربار سے کسی نے بہت  سارا سونا چوری کر لیا چوری ہونے والے سونے کی مالیت ایک کروڑ تئیس لاکھ اور بہتر ہزار روپے بنتی ہے محکمہ اوقاف نے اس واردات کی تصدیق کر دی ہے ۔

    نگران وزیر اوقاف محمد عمر سومرو نے اس واقعے کی  چھان بین کرنے کیلیے ایک تحقیقاتی کمیٹی بنا دی ہے جو اس واردات کا پتہ لگائے گی اس تحقیقاتی کمیٹی میں محکمہ اوقاف سکھر کے ایڈ منسٹریٹر ارشاد سمو ، آڈٹ آفیسر محکمہ اوقاف غلام رسول سومرو اور اکاؤنٹ آفیسر محمد نواز پٹھان شامل ہیں کمیٹی کے ممبران لعل شہباز قلندر کے مزار پر پہنچ چکے ہیں اور زیورات کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+