مجھے بلے کا نشان دینے کی پیشکش ہوئی لیک میں نے یہ پیشکش قبول نہیں کی

     نیوز ٹوڈے : چند دن قبل الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کو بلے کا نشان الاٹ نہ کرنے کا فیصلہ سنایا تھا آج سابقہ تحریک انصاف کے رہنما  اور وزیر اعلٰی خیبر پختونخواہ اور موجودہ پارلیمینٹیرین پارٹی کے رہنما پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ انہیں بلے کا نشان دینےکی پیشکش کی گئی ہے لیکن پرویز خٹک نے کہا کہ میں نے یہ پیش کش ٹھکرا دی ہے پرویز خٹک نے کہا کہ میں نے الیکشن کمیشن کو لکھ کر دیا ہے کہ مجھے بلے کا نشان نہیں چاہیے انہوں نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ میں ایک سیاسی آدمی ہوں اور ان باتوں پر یقین نہیں رکھتا کہ نشانوں سے الیکشن جیتا جاتا ہے ۔

     پرویز خٹک نے کہا کہ اس الیکشن میں ان سب کو ایسی شکست ملے گی کہ یہ ہمیشہ یاد رکھیں گے انہوں نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوۓ کہا کہ یہ سیاسی میدان ہے اور الیکشن میں سیاسی لوگ پارٹیاں بدلتے رہتے ہیں یہ کوئی بڑی بات نہیں ہر کوئی اپنے مفاد کا سوچتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کوئی ایسی پاکیزہ پارٹی بھی نہیں کہ کسی اور پارٹی سے اگر کوئی کارکن اس میں شامل ہو تو وہ تو ٹھیک ہے لیکن اگر اسے کوئی چھوڑ کر جاۓ تو وہ لوٹا بن جاتا ہے  ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+