ڈیرہ اسمائیل خان حملے میں اہم پیش رفت

    نیوز ٹوڈے : ڈیرہ اسمائیل خان میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی تحقیقات سے اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں ڈیرہ اسماعیل خان حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی اور اس گاڑی کا انجن نمبر معلوم ہو گیا ہے اس حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کے حصے چیکنگ کیلیے لیبارٹری بھجوا دیے گۓ ہیں سی ٹی ڈی سے معلوم ہوا ہے کہ اس حملے میں جاں بحق ہونے والا دہشتگرد صفت اللٰہ  مروت 3 مارچ کو طورخم بارڈر کراس کرکے افغانستان چلا گیا تھا ۔

   ہلاک ہونے والے اس دہشتگرد کے نام پر مختلف کمپنیوں کی تین سمیں بھی رجسٹرڈ تھیں صفت اللٰہ کا  شناختی کارڈ ، ڈومیسائل اور دوسرے کاغذات حاصل کر لیے گۓ ہیں ڈیرہ اسمائیل خان حملے میں دو خود کش حملہ آوروں سمیت چار حملہ آور مارے گۓ تھے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+