کشمیری عوام پر بھارتی فوج کی مجرمانہ کاروائیوں کی وڈیو بھارتی فوجی کیمپ سے جاری

   نیوز ٹوڈے : اسرائیل فلسطین جنگ کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر کے نہتے کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم دنیا کی نظروں سے اوجھل تھے لیکن مقبوضہ کشمیر کے علاقے پونچھ راجوڑی سیکٹر سے پکڑے گۓ کشمیریوں کو جن کو صرف اس لیے پکڑا گیا تھا کہ اان سے معمولی پوچھ گچھ کے بعد ان کو چھوڑدیا جاۓ گا لیکن بھارتی فوج نے انہیں پکڑ کر ان پر غیر انسانی مظالم کر کے انہیں قتل کر دیا حراست کے دوران ان کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم اور ان کے قتل کی وڈیو سامنے آ گئی ۔

   جس پر بھارتی حکومت نے بھارتی فوج کے ان غیر انسانی فعال پر پردہ ڈالنے کیلیے بھارت کے سینئر فوجی افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا ڈرامہ رچانا شروع کر دیا مقبوضہ کشمیر میں ان مظالم کے خلاف احتجاج شروع ہونے سے مقبوضہ کشمیر کی انٹر نیٹ سروس بند کر دی گئی تاکہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی فوج کی مجرمانہ کاروائیاں دنیا دیکھ نہ سکے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+