انسانی سمگلنگ میں ملوث بھارتی طیارہ فرانس نے واپس بھیج دیا

 

    نیوز ٹوڈے : فرانس نے انسانی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی فرانس نے چار دن سے روکا ہوا بھارتی مسافروں کا طیارہ واپس بھارت بھجوا دیا تفصیلات کے مطابق رومانیہ کا ایک طیارہ اے 340 جس نے عرب امارات سےجمعرات کے دن امریکی ریاست نکارا گوا جانے کیلیے  اڑان بھری اور تیل بھروانے کیلیے  فرانس کے مشرقی شہر وٹرنری پر اترا  اس طیارے کو  فرانسیسی حکام نے انسانی سمگلنگ کے شبہ میں وٹری ایئر پورٹ پر ہی روک لیا تھا پیرس کے پبلک پراسیکیوٹر نے بتایا کہ انسانی سمگلنگ کی گمنام اطلاع پر اس طیارے کو روکا گیا فرانسیسی حکام کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ اس جہاز میں کچھ مسافر انسانی سمگلنگ کا شکار ہیں

   بھارتی اہلکاروں کوجہاز میں سوار مسافروں کی خیریت دریافت کرنے کیلیے انہیں  مسافروں سے ملنے کی اجازت دی گئی مقامی اہلکار کے مطابق جب یہ طیارہ وٹری کے ایئر پورٹ پر اترا تو اس میں 303 انڈین سوار تھے جن میں 11 نابالغ بچے بھی شامل تھے ان انڈین مسافروں کو وٹری ایئر پورٹ پر عارضی رہائش بھی مہیا کی گئی انہیں وٹری ایئر پورٹ کے داخلی ہال میں کھانا پینا اور مشروبات بھی دیے گۓ ان مسافروں میں سے دو نابالغ بچوں سمیت 25 افراد نے سیاسی پناہ کی درخواست دینے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر وہ فرانس ہی میں روک لیے گۓ رپورٹ کے مطابق دو افراد کو حراست میں لے کر ایک جج کے سامنے پیش کیا گیا جنہیں رہا کر دیا گیا اور انہیں معاون گواہوں کا درجہ دے دیا گیا آخر کار  رومانیہ کا یہ طیارہ 276 مسافروں کو لے کر انڈیا کے دارالحکومت دہلی کے ایئر پورٹ پر منگل کی صبح لیںڈ کر گیا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+