پاکستان نے کیا اپنی نئی میزائل فتح 2 کا کامیاب تجربہ
- 28, دسمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : پاکستان کے شعبہ آئی ایس پی آر نے دعوٰی کیا ہے کہ پاکستان نے جدید تکنیک سے لیس اپنی نئی میزائل فتح 2 کے تجربے میں کامیابی حاصل کر لی ہے آئی ایس پی آر کے مطابق یہ میزائل فتح ٹو بالکل نئی ایویونکس ، نیویگیشن سسٹم اور تیز رفتاری سے لیس ہے پاکستان کی یہ میزائل اپنے دشمن کو 400 کلو میٹر تک نشانہ بنانے میں ماہر ہے پاکستان فوج کے ترجمان کے مطابق اس نئی فتح ٹو میزائل کے تجربے کے موقع پر فوج کے اعلٰی افسران بھی موجود تھے ۔
صدر پاکستان ، وزیر اعظم پاکستان جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے سربراہ اور پاک فوج کے سربراہ نے اس نئی میزائل کے تجربے کے موقع پر اس میزائل کو تیار کرنے والے اور ان کےمددگاروں تمام افراد کو مبارکباد دی اس سے پہلے 2021 میں پاکستان نے اپنی حفاظتی صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہوۓ راکٹ سسٹم فتح ون کا تجربہ کیا تھا اس کے بعد اب پاکستان کیلیے فتح 2 کا کامیاب تجربہ ایک اور بڑی کامیابی ہے ۔
تبصرے