پشاور میں اساتذہ کے احتجاج پر پولیس کا لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ
- 28, دسمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : دو ماہ قبل پاکستان حکومت نے ملک بھر کے اساتذہ کو پینشن نہ دینے کا اعلان کر دیا تھا جس پر اساتذہ نے حکومت کے اس فیصلے کا بائیکاٹ کر دیا تھا اور اس فیصلے کے خلاف ملک گیر احتجاج بھی کیے گۓ جس پر حکومت نے وقتی طور پر خاموشی اختیار کر لی اب الیکشن کے موقع پر اساتذہ نے پینشن کے ممکنہ خاتمے کے خلاف ایک مرتبہ پھر آواز بلند کر دی پشاور میں اساتذہ نے حکومت کے اس اقدام کے خلاف اسمبلی چوک پر احتجاج کیا ۔
اساتذہ نے الیکشن سمیت تمام اضافی ذمہ داریوں کے بائیکات کا اعلان کر دیا اساتزہ کے مظاہروں کے خلاف پشاور پولیس بھی حرکت میں آ گئی اور باغیوں کو منتشر کرنے کیلیے ان پر لاٹھی چارج کیا گیا اور آنسو گیس استعمال کی گئی کئی اساتذہ کو حراست میں بھی لیا گیا اساتذہ کا کہنا ہے کہ 2018 سے بھرتی کیے گۓ اساتذہ کو پینشن سے محروم رکھا جا رہا ہے جو کہ غلط ہے ۔
تبصرے