شاہ محمود قریشی قید تنہائی میں

   نیوز ٹوڈے : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے عدالت میں پیشی کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوۓ کہا کہ جب میں کراچی میں تھا تو اس وقت مجھے راولپنڈی کے کیس میں گرفتار کیا گیا انہوں نے کہا کہ مجھے جیل میں سب سے الگ رکھا گیا کسی کو مجھ سے ملنے کی اجازت نہیں تھی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آپ لوگ میری حالت دیکھ کر اندازہ لگا لیں کہ مجھے کس قدر جسمانی اور ذہنی اذیت دیتے رہے انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوے کہا کہ میں وزیر خارجہ رہا میں نے پاکستان کا مقدمہ لڑا اس کے باوجود میرے ساتھ اتنا برا سلوک کیا گیا ۔

     شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں نے جو بیانات دیے ان میں پر امن احتجاج اور اچھے برتاؤ کا پیغام دیا تھا میں نے کسی کو کسی کے خلاف اکسایا نہیں شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ گرفتاری کے وقت مجھے دھکے مارے گۓ ایس ایچ او نے مجھے مکا مارا اور لات بھی ماری ایک معزز سیاسی رہنما اور سابقہ وزیر خارجہ کے ساتھ پولیس کا یہ رویہ کیا درست ہے ؟ انہوں نے کہا کہ میں نے تو ہمیشہ پر امن رہنے کا درس دیا ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا گرفتاری کے علاوہ بھی آپ پر کوئی تشدد کیا گیا جس کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کیا ذہنی اور جسمانی تشدد کم ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+