کراچی پورٹ قاسم کے نزدیک فیکٹری میں آ تشزدگی

    نیوز ٹوڈے : کراچی میں پورٹ قاسم کے قریب ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے دو افراد ہلاک ہو گۓ  تفصیلات کے مطابق کراچی پورٹ قاسم کے قریب ایک نجی سٹیل ملز جس میں  لوہے کو پگھلا کر مختلف قسم کا سامان تیار کیا جاتا ہے اس فیکٹری میں آگ لگنے سے دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا آگ لگتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ جاۓ حادثہ پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کرنے لگا فائر بریگیڈ کی بارہ گاڑیوں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا ریسکیو 1122 کا عملہ بھی جاۓ وقوعہ پر پہنچ گیا 

   ریسکیو 1122 کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ آگ مکمل طور پر بجھا دی گئی ہے اور اب کولنگ کا عمل جاری ہے ڈی جی ریسکیو 1122 نے کہا کہ اس حادثے میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ہے زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ڈی جی ریسکیو نے بتایا کہ آگ پگھلے ہوۓ لوہے کو سانچوں میں بھرتے وقت کرین کا سگنل ٹوٹنے کی وجہ سے لگی جس سے پگھلا ہوا لوہا پوری فیکٹری میں پھیل گیا ہلاک ہونے والوں میں ایک شخص کا نام جمیل احمد جو کہ سانگھڑ کا رہائشی تھا اور دوسرا عابد خان تھا اس کے متعلق بتایا گیا کہ وہ اس فیکٹری میں  انجینئر کا کام کرتا تھا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+