غزہ جنگ کی وجہ سے پاکستان میں نۓ سال کی آمد انتہائی سادگی سے منائی جاۓ گی ، نگران وزیر اعظم

    نیوز ٹوڈے : غزہ میں  جاری اسرائیلی جارحیت اور مظالم پر معصوم فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی کرتے ہوۓ پاکستان کے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے پاکستان میں نۓ سال کی آمد  کا استقبال انتہائی خاموشی کے ساتھ کرنے کا فیصلہ کیا ہے نگران وزیر اعظم نے ملک بھر میں نۓ سال کی تقریبات منانے پر پابندی عائد کر دی کراچی پولیس نے نۓ سال کی آمد پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو خبردار کر دیا ہے کہ نۓ سال کی پہلی رات کو ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف دہشتگردی ، قتل اور قتل کا ارادہ کرنے کے مقدمات درج کیے جائیں گے آئی جی کراچی نے کہا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ۔

     کراچی پولیس نے ٹریفک کی منصوبہ بندی بھی جاری کر دی ہے دو تلوار سے لے کر عبداللٰہ شاہ غازی کے مزار تک سڑک ہر قسم کی ٹریفک کیلیے بند کر دی جائے گی کوئی بھی گاڑی سی ویو کی طرف صرف ایک مرتبہ جا سکے گی سائلنسر اترے موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کے خلاف بھی کاروائی کی جاۓ گی لاہور میں بھی نۓ سال کی پہلی رات کیلیے ڈولفن پولیس کی 220 سے زائد ٹیمیں بنا دی گئی ہیں یہ ٹیمیں آتش بازی ، ہوائی فائرنگ اور ون وہیلنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریں گی  ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+