چارسدہ میں مولانا فضل الرحمٰن کے قافلے پر حملہ

فضل الرحمٰن

   نیوز ٹوڈے : پاکستان میں جیسے جیسے الیکشن کی تاریخ قریب آتی جاری ہے اور جلسے جلوسوں کا سلسلہ تیزی پکڑ رہا ہے اسی رفتار سے دہشتگردی کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے خیبر پختونخواہ میں جمعیت علماء اسلام  کے قافلے پر دھماکے سے دس افراد ہلاک اور تیس زخمی ہو گۓ تفصیلات کے مطابق چارسدہ شہر میں مولانا فضل الرحمٰن ایک جلسے میں شرکت کیلیے قافلے کی صورت میں جارہے تھے کہ جیسے ہی ان کا قافلہ چارسدہ کے ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے سامنے پہنچا تو ان کے قافلے کے ساتھ موجود پولیس کی گاڑی دھماکے سے اڑا دی گئی ۔

  مولانا فضل الرحمٰن کی گاڑی صرف چند سیکنڈ پہلے ہی اس جگہ سے گزری تھی دہشتگردوں کا اصل نشانہ مولانا فضل الرحمٰن ہی تھے اس دھماکے میں پولیس کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی دس افراد جاں بحق اور تیس زخمی ہوگۓ  موقع پر موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ ارد گرد کے گھروں اور دکانوں کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے زخمیوں کو چارسدہ اور پشاور کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے مولانا فضل الرحمٰن اس حملے میں مکمل طور پر محفوظ رہے دو دنوں کے دوران مولانا فضل الرحمٰن پر یہ دوسرا حملہ ہوا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+