میچ کے دوران باؤلنگ کراتے ہوئے کرکٹر کو دل کا دورہ

بھارت میں میچ

نیوز ٹوڈے: بھارت میں میچ کے دوران کھلاڑی کو دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت واقع ہو گئی۔ بھارتی میڈیا کےمطابق ریاست مدھیا پردیش ضلع کھر گون کے گاؤں میں بائیس سالہ اندل سنگھ کو یادیو میچ کے دوران دل کا دورہ پڑا۔ باولنگ کراتے ہوئے  اندل سنگھ کو بے چینی محسوس ہوئی اور وہ بے ہوش ہوگئے اور فوری طور پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ، لیکن معائنہ کے بعد ڈاکٹرز نے بتایا کہ ان کی فوری موت ہو چکی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، اسپتال پہنچانے والے ساتھیوں کا کہنا تھا کہ میچ کے دوران انہوں نے اپنے سینے میں درد کا بتایا جس کے بعد وہ کھیل میں مصروف ہو گئے ، اور کھلاڑی نے باولنگ سے پہلے بیٹنگ میں ستر رنز بھی اسکور کیے تھے۔ 

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+