رواں سال پاکستان چھوڑ کر جانے والوں میں زیادہ تعداد پڑھے لکھے جوانوں کی ہے

ملازمت وتارکین وطن

نیوز ٹوڈے :  ادارہ ماوراۓ بحر ملازمت و تارکین وطن نے سال 2023 کے آخر میں ایک رپورٹ تیار کی ہے جس میں جائزہ لیا گیا ہے کہ رواں سال ملازمت کے حصول کیلیے ملک چھوڑ کر بیرون ملک جانے والے افراد کی تعداد 8 لاکھ 5 ہزار 88 ہے جوکہ گزشتہ برس سے 5 ہزار زیادہ ہے ان افراد میں زیادہ تعداد پڑھے لکھے افراد کی ہے جو زیادہ تر آئی ٹی اور میڈیکل کے شعبے سے تعلق رکھتے ہیں ان میں آئی ٹی اور سافٹ ویئر انجینئر فارماسٹس اور نرسز شامل ہیں ۔

اس رپورٹ میں یہ جائزہ بھی لیا گیا ہے کہ کیا اس طرح پڑھے لکھے نوجوانوں کا اپنی صلاحیتیں بیرون ملک استعمال کرنا ملک کیلیے فائدہ مند ہے یا نقصان دہ ، اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوۓ معاون وزیر اعظم جواد سہراب نے کہا ہے کہ اگر 25 کروڑ کی آبادی میں سے ہر سال 8 لاکھ لوگ ملک کو خیرباد کہہ رہے ہیں تو یہ کوئی بڑی بات نہیں آبادی بھی اسی تناسب سے بڑھ رہی ہے یہ کوئی برین ڈریم نہیں بلکہ عام سی بات ہے اگر 10 سے 15 کروڑ لوگ ہجرت کریں تو بات سمجھ میں آتی ہے لاکھوں کی تعداد سے ہجرت کرنے والوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+