ڈی آئ خان نہر کے قریب سے ملیں 5 لاشیں
- 02, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے : ڈیرہ اسماعیل خان میں نہر کے قریب سے 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں پولیس کے مطابق ان پانچوں افراد کو ذاتی دشمنی کی وجہ سے قتل کیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں تحصیل درآبند کے علاقے چودھواں کے نزدیک ایک سکندر نامی گاؤں سے آج 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں اور ان کے قریب موٹر سائیکلیں بھی پڑی ہوئی تھیں پولیس کا کہنا ہے کہ ان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے پولیس نے بتایا کہ ان کے قتل کی کڑیاں 2018 میں ہوۓ ایک واقعہ سے جڑتی ہیں ۔
درآبند میں 2018 میں ایک لڑکی شریفاں بی بی کو کچھ افراد نے سڑک پر سر عام ننگا کر کے اس کی بے حرمتی کی تھی یہ واقعہ پورے پاکستان میں مشہور ہوا تھا اس وقعے میں ان پانچوں افراد کے خلاف مقدمے بھی درج ہوۓ اور انہیں گرفتار بھی کیا گیا اس کے بعد ان لوگوں کی آپس میں صلح ہو گئی لیکن آج ان افراد کا قتل اسی واقعے کی کڑی معلوم ہوتا ہے پولیس کا کہنا ہے ان قتل ہونے والے افراد میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں لاشوں کوقانونی کاروائ کیلیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
تبصرے