ٹک ٹاک کے شوق میں ایک بہن کے ہاتھوں دوسری بہن کی جان چلی گئ

ٹک ٹاک کے شوق

نیوز ٹوڈے :  سراۓ عالمگیر میں ٹک ٹاک کے شوق نے ایک بہن سے دوسری بہن کو قتل کروا دیا سراۓ عالمگیر تھانہ صدر کے علاقہ کریالہ میں دو بہنوں صبا اور مریم دونوں کو ٹک ٹاک بنانے کا شوق تھا اور دونوں ٹک ٹاکر تھیں ٹک ٹاک بناتے ہوۓ دونوں بہنوں کا آپس میں کسی بات پر جھگڑا ہو گیا جس پر چھوٹی بہن مریم نے بڑی بہن صباء پر فائرنگ کر دی گولی لگنے سے صبا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی پولیس جاۓ وقوعہ پر پہنچ گئی اور صبا کی لاش کو قانونی کاروائ کیلیے ہسپتال بھجوا دیا ۔

دونوں کے بھائی نے صبا کے قتل کا مقدمہ مریم کے خلاف درج کروا دیا صبا کے بھائی نے بتایا کہ ہم گھر پر ہی موجود تھے کہ دوسرے کمرے سے گولی چلنے کی آواز آئی جب میں بھاگ کر اس کمرے میں گیا تو صبا زمین پر پڑی تھی اسے گولی لگی تھی اور مریم کے ہاتھ میں پستول تھا صبا کو ہسپتال لے جاتے ہوۓ اس کی جان نکل گئی ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+