غزہ کی مدد کیلیے پاکستان بھی پیش پیش
- 02, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے : غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا شکار فلسطینیوں کیلیے امدادی سامان کی تیسری کھیپ پاکستان سے غزہ کیلیے بھیج دی گئی ہے امدادی سامان کی یہ کھیپ پاک فضائیہ کی پرواز سے بھیجی گئی ہے اس امدادی سامان میں سرجیکل کا سامان ، میڈیکل کا سامان ، خشک کھانے کی اشیا اور بچوں کیلیے تحائف شامل ہیں امدادی سامان کی یہ کھیپ 20 ٹن وزن پر مشتمل ہے امدادی سامان لے کر پاک فضائیہ کی پرواز نے نور خان ہوائی اڈے سے اڑان بھری اور یہ پرواز مصر کے شہر العرائش جاۓ گی ۔
جہاں پر مصر میں موجود پاکستانی سفیر یہ امدادی سامان وصول کرے گا اور پھر وہاں سے یہ امدادی سامان غزہ کی طرف بھیجا جائے گا امدادی سامان کی روانگی کے وقت نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی پاکستان میں موجود فلسطین کے سفیر اور پاک افواج کے سینئر افسران بھی نور خان ہوائی اڈے پر موجود تھے نگران وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ کیلیے مزید امدادی سامان کا بندوبست بھی کیا جا رہا ہے ۔
تبصرے