سردی کی شدت میں اضافہ، خشک میوہ جات کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں
- 02, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے: موسم سرما کی شدت میں اضافے کے بعد پنجاب کے مختلف علاقوں میں خشک میوہ جات کی خریدو فروخت میں اضافہ ہوا ہے ، جس سے ان کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں مونگ پھلی کی قیمت 450 روپے سے 650 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے اور چلغوزہ 6 ہزار روپے سے 7 ہزار روپے فی کلو ، بادام کی قیمت 1900 روپے سے زیادہ ہو کر 2500 روپے تک فروخت کیے جا رہے ہیں۔
جبکہ، کاجو تین ہزار روپے سے چار ہزار روپے تک جا پہنچے ہیں اور کاغذی اخروٹ 800 روپے سے 1200 روپے فی کلو ، پستہ تین ہزار سے 35 سو روپے ، کشمش 700 روپے سے ایک ہزار روپے فی کلو اور یوڑی چھے سو سے آٹھسو روپے فی کلو گرام فروخت کی جا رہی ہے۔ دوسری طرف ڈرائی فروٹ مرچنٹ ایوسی ایشن کے ترجمان نے بتایا کہ خشک میوہ جات کی عالمی مارکیٹ کی طلب تقریبا نو لاکھ پچاس ہزار ٹن سالانہ ہے۔ پاکستان سے دس ہزار ٹن خشک میوہ جات برآمد کیے جاتے ہیں، جن سے سالانہ سو ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا جاتا ہے۔ ڈرائی فروٹ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ اگر حکومت مناسب سہولت فراہم کرے ، اور افغانستان اور ایران سے خشک میوہ جات کی پیداوار میں نہ صرف اضافہ بلکہ خشک میوہ جات شہریوں کو سستے داموں بھی ہو سکتے ہیں۔
تبصرے