سعودی عرب میں مساجد کی تعمیر کیلئے بڑی رقم عطیہ کردی گئی
- 02, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے : سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مملکت کے مختلف علاقوں میں مساجد کی تعمیر و مرمت کے لیے رضاکارانہ عطیہ دہندگان کی 459 درخواستوں کو منظور کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مساجد کی تعمیر و مرمت کے لیے مخیر حضرات کی جانب سے ایک ارب چالیس کروڑ ریال فراہم کیے گئے۔ مساجد کی تعمیر، مرمت اور دیکھ بھال میں رضاکارانہ عطیہ دہندگان کی شرکت کو اسلامی امور کی وزارت نے ادا کیا ہے۔ یاد رہے کہ سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور نے مختلف علاقوں اور قصبوں میں مساجد کی تعمیر نو، بہتری اور مرمت کے ساتھ ساتھ نئی مساجد کی تعمیر کے لیے عطیات وصول کرنے کا طریقہ کار طے کیا ہے، جس کے تحت ایک رسمی ریکارڈ رکھا جاتا ہے۔
تبصرے