سڈنی ٹیسٹ سیریزمیں عامر جمال کی شاندار اننگز
- 03, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے آخری میچ میں پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 313 رنز بنا کر آوٗٹ ہو گئی۔ سڈنی میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور دونوں ہی اوپپنر بغیر کوئی رنز بنائے آوؐٹ ہو گئے۔ عبداللہ شفیق اور صائم ایوب دونوں ہی اوپنر بغیر کوئی رنز بنائے آوٗٹ ہو گئے۔ پاکستان کی تیسری وکٹ 39 پر گری جب بابر اعظم نے صرف 26 رنز بنائے اور آوٗٹ ہو گئ۔
اس کے بعد محمد رضوان نے ٹیم کے اسکور کو 190 تک پہنچایا اور محمد روضوان 88 رنز بنا کر آوٗٹ ہو گئے۔ ساتویں وکٹ 220 رنز پر گری اور ساجد خٓن 15 رنز بنا کر آوٗٹ ہوگئی۔ عامر جمال نے 71 گیندو میں چھے چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 82 کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے پانچ وکٹیں حاصل کیں اور مچل اسٹارک نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
تبصرے