پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے نیوزی لینڈ ٹیم کا اعلان
- 03, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا، کیوی ٹیم نے 15 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے۔کیوی ٹیم میں میٹ ہنری اور لوکی فرگوسن کی واپسی ہوئی ہے، کپتان کین ولیمسن اور لوکی فرگوسن پانچوں میچ نہیں کھیلیں گے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کپتان کین ولیمسن پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ نہیں کھیلیں گے، ان کی جگہ جوش کلارکسن کو کپتان بنایا جائے گا۔
مچل سینٹنر تیسرے میچ میں کین ولیمسن کی غیر موجودگی میں کپتانی کریں گے جبکہ بین سیئرز پہلے دو میچوں میں لوکی فرگوسن کی جگہ لیں گے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹرینٹ بولٹ اور جمی نیشم لیگ وابستگیوں کے باعث سیریز نہیں کھیلیں گے جب کہ کائل جیمیسن اور مائیکل بریسویل مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں۔
نیوزی لینڈ کے 15 کھلاڑیوں میں کین ولیمسن، فن ایلن، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ایڈم ملنے، ڈیون کونوے اور ڈیرل مچل شامل ہیں۔ پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے گلین فلپس، مچل سینٹنر، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ، ایش سوڈھی اور ٹم ساؤتھی بھی کیوی ٹیم کا حصہ ہیں۔
کیوی بورڈ کے مطابق رچن روندرا کو پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آرام دیا گیا ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 12، 14، 17، 19 اور 21 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔
تبصرے