کوئٹہ برہنہ وڈیو سکینڈل کیس میں بند دو ملزمان بری
- 03, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے: کوئٹہ میں لڑکیوں کی برہنہ وڈیوز بنانے والے دولڑکوں کو بری کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل کوئٹہ کے قائد آباد کے علاقے سے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا جن پر الزام لگا تھا کہ انہوں نے ایک لڑکی کو اغوا کیا اور اسے اپنی قید میں رکھ کر اس کی برہنہ وڈیوز بناتے رہے ان دونوں ملزمان کو 27 دسمبر 2021 کو گرفتار کر لیا گیا تھا ان کی گرفتاری کے بعد ان سے اور بھی کئی لڑکیوں کی نازیبا وڈیوز پکڑی گئیں ۔
ان دونوں ملزمان کو جوڈیشنل مجسٹریٹ کی عدالت نے تین تین سال کی قید کی سزا سنائی تھی لیکن آج کوئٹہ کی سیشن کورٹ کی عدالت نے فیصلہ سنایا کہ درخواست گزار وڈیو سکینڈل کیس کو ثابت نہیں کر سکے درخواست گزار کے پاس ان ملزمان کے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں ان ملزمان پر کسی معقول شک و شبہ سے بالاتر الزام لگایا گیا ہے اسلیے اس کیس سے ان ملزمان کو بری کیا جاتا ہے سیشن جج نے کہا کہ ٹرائل کورٹ کا کمزور فیصلہ قابل قبول نہیں ۔
تبصرے