دنیا پر کورونا وائرس کا بھیس بدل کر دوبارہ حملہ

وائرس کے خطرات

نیوز ٹوڈے:   کورونا وائرس کی  تباہی اور بربادی سے ابھی دنیا پہلے ہی سنبھل نہیں پائی تھی کہ اس خطرناک وائرس نے ایک نئی شکل میں حملہ کر دیا پاکستان کے پڑوسی ممالک اور خاص کر بھارت میں کورونا کے نۓ وائرس سے متاثر کافی مریض پاۓ گۓ ہیں اور اس وائرس کے حملے کے پاکستان پر بھی خطرات بڑھنے لگے ہیں کیونکہ جب کوئی وائرس ایک ملک پر حملہ آور ہوتا ہے تو پھر کوئی بھی اس کے حملے سے بچ نہیں پاتا پاکستان میں بھی لاہور کے کئی ہسپتالوں میں کورونا کے اس نۓ وائرس سے متاثرہ مریضوں کی اطلاع ملی ہے پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے ٹیسٹنگ کا وسیع پیمانے پر پروگرام بنایا ہے

اگر ان مریضوں میں کورونا وائرس کے اثرات پاۓ گۓ تو یہ حکومت کیلیے ایک بہت بڑا چیلنگ ہوگا کیونکہ الیکشن سر پر ہیں اور الیکشن مہم کیلیے جلسے جلوس اور انتخابی ریلیاں بھی عروج پر ہوں گی اسلیے حکومت کو اس وائرس پر قابو پانا مشکل ہو جاۓ گا پاکستان میں کورونا کے اس نۓ وائرس کے خطرے کے پیش نظر امریکہ نے پاکستان کو دو لاکھ ویکسین کی ڈوزیں دے دی ہی اور اسی ماہ امریکہ تین لاکھ اور ڈوزیں بھی دے گا جو کہ حج پر جانے والے اور دوسرے بیرون ملک جانے والے افراد کو لگائی جائیں گی ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+