لاہور میں ایک اور کم عمر ڈرائیور بنا دو خواتین کی موت کی وجہ

کم عمر ڈرائیور

نیوز ٹوڈے:   لاہور میں ایک اور کم عمر ڈرائیور نے دو جانیں لے لیں لاہور میں ایک کم عمر ڈرائیور جو کہ ابھی تک ڈرائیوری کے قابل بھی نہیں تھا نے دو ہفتہ قبل تیز رفتاری سے اپنی کار ایک رکشہ سے ٹکرا دی تھی جس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار دو ادھیڑ عمر خواتین ایک 50 سالہ غفوراں بی بی اور دوسری 45 سالہ رضیہ بی بی شدید زخمی ہو گئی تھیں رکشہ کا ڈرائیور بھی اس حادثے میں زخمی ہو گیا تھا ان تینوں زخمیوں کو لاہور کے جنرل ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا تھا-

لیکن آج ان زخمیوں میں سے دونوں خواتین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوۓ موت کے منہ میں چلی گئیں جس پر ان کے لواحقین میں غم وغصہ کی شدید لہر دوڑ گئی ان کے لواحقین  نے گرین ٹاؤن تھانہ کے باہر احتجاج شروع کر دیا ہسپتال میں زیر علاج رکشہ ڈرائیور کا والد بھی اس احتجاج میں شریک ہے اور انصاف کی اپیل کر رہا ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+