مجھے اونچی آواز میں صدر نہ کہو کہیں مولانا نہ سن لیں، زرداری کا لیاقت بلوچ سے مکالمہ

آصف علی زرداری

نیوزٹوڈے:  جمعیت علمائے کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں سابق صدر آصف علی زرداری اور نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا دلچسپ مکالمہ ہوا۔ مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں لیاقت بلوچ نے صدر سے سوال کیا کہ جناب صدر پاکستان کیسے ہیں؟ اس پر آصف زرداری نے جواب دیا کہ "یار بلوچ" مجھے اونچی آواز میں صدر نہ کہو ، کہیں مولانا سن نہ لیں، مولانا نے سن لیا تو ناراض ہو جائے گے۔ ان کے جملے پر مولانا فضل الرحمان سمیت کئی سیاسی قائدین کے قہقہے بلند ہو گئے۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+