عمران خان پر ایک اور فرد جرم لگ گئی
- 03, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: الیکشن کمیشن نے عمران خان اور فواد چوہدری پر الیکشن کمیشن کی توہین کرنے پر فرد جرم عائد کردی۔کیس کی سماعت الیکشن کمیشن کے چار رکنی بینج نے اڈیالہ میں کی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے فرد جرم عدالت کے کمرے میں پڑھ کے سنائی گئی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ ملزمان نے اپنے اوپر لگے الزامات سے انکار کر دیا۔ بہر حال الیکشن کمیشن نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر دی۔
تبصرے