'نام کے ساتھ سردار لکھنا بند کردیں'، چیف جسٹس لطیف کھوسہ پر برہم

لطیف کھوسہ

نیوزٹوڈے:   چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے لطیف کھوسہ کے نام کے ساتھ سردار لکھنے پر برہمی کا اظہار کیا۔ رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے تحریک انصاف کی لیول پلئنگ فیلڈ سے متعلق توہین عدالت کی درخواست پر آج سماعت کی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے وکیل لطیف کھوسہ کے نام کے ساتھ سردار لکھنے پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ اپنے نام کے ساتھ یہ سردار اور پیر جیسے الفاظ کا استعمال کرنا بند کریں۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ 1976 کے بعد سرداری نظام ختم ہو چکا ہے۔ ان کے جواب میں لطیف کھوسہ نے کہا کہ میرے شناختی کارڈ میں سردار لکھا ہوا ہے اور اس لیے عدالت میں بھی اس کا استعمال کیا گیا، چیف جسٹس نے کہا کہ نوابوں اور سرداروں کو چھوڑ دیں اور اب غلامی سے نکل آئیں۔ سردار لکھ کر اپنا رتبہ بڑا کرنے کی کوشش نہ کیا کریں۔ 

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے لیول پلئینگ فیلڈ کیس میں آئی جی پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب اور ایڈوکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ، کیس کی سماعت آٹھ جنوری تک ملتوی کر دی۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+