چھ خطرناک قیدی بلوچستان کی جیل سے فرار

خطرناک قیدی

نیوز ٹوڈے :   بلوچستان سے 6 خطرناک قیدی جیل توڑ کر فرار ہو گۓ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے قصبے قلات کی جیل میں قید 6 خطرناک قیدی لاک اپ توڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گۓ پولیس کا کہنا ہے کہ ان فرار ہونے والے خطرناک قیدیوں میں 302 کے مقدمہ کے مجرم بھی شامل ہیں پولیس نے ان قیدیوں کی تلاش شروع کر دی ہے اور اس کیلیے پورے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے ۔

محکمہ پولیس نے اس واقعہ کے ذمہ دار افسران اور سپاہیوں کے خلاف کاروائی کا آغاز بھی کر دیا ہے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کو اس کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے یہ 6 قیدی پیر اور منگل کی درمیانی رات کو لاک اپ کا دروازہ توڑ کر فرار ہو گۓ تھے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+