ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقہ کا شاندار ریکارڈ
- 04, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: جنوبی افریقہ کے گیند بازوں نے کیپ ٹاؤن میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کی۔انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق، جنوبی افریقہ میں جاری ٹیسٹ کرکٹ میں میزبان ٹیم کے باولرز نے بغیر کوئی رن دیے بھارت کے چھے کھلاڑیوں کو آوٗٹ کر دیا۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 55 رنز پر ہی آوٗٹ ہو گئی لیکن اچانک ہی کھیل کا پانسہ پلٹہ اور ایک کے بعد ایک کر کے بھارت کے چھے کھلاڑی آوٗٹ ہو گئے۔جنوبی افریقہ کے فاسٹ باولر نے ایک ہی اوور میں بھارت کے تین کھلاڑی ایل راہول ، روندرا جڈیجا اور جسپریت کو پولین بھیجا۔ اگلے ہی اوور میں بھارت کے دو اور کھلاڑیوں کو چلتا کیا اور پھر بھارت کے کھلاڑی سراج رن آؤٹ ہوئے۔
تبصرے