اگلی حکومت کس کی بنے گی؟ ماہرعلم نجوم کی بڑی پیشگوئی

مشترکہ حکومت

نیوزٹوڈے:   سال 2024 کا سورج کچھ روز پہلے اپنی آب و تاب سے طلوع ہو گیا جس کے ساتھ ہی سال 2023 اپنی رعنائیوں کے ساتھ غروب ہو گیا ایسی صورتحال میں لوگ پٌر امید ہوتے ہیں کہ آنے والا سال ان کے لیے خوشیاں اور چیلنجز لے کر آئے گا۔ اسی سلسلے میں آسٹرولوجر اور ٹیرو کارڈ ریڈ انسا شاہ نے بتایا کہ 2024 کس کے لیے یہ کیسا ثابت ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال بھی گزشتہ سال کی طرح اتار چڑھاوٗ رہیں گے، جس میں سیاسی و معاشی حالات قابل ذکر ہیں، جیسا کہ گزشتہ سال پاکستانیوں کی بڑی تعداد ملک سے باہر گئی اس سال بھی امکان ہے کہ ان کی تعداد میں اضافہ دیکھا جائےگا۔ کاروباری لحاظ سے انہوں نے بتایا کہ یہ سال مالی لحاظ سے کافی بہتر دکھائی دے رہا ہے اور اگر اپنے ہی ملک میں سرمایہ کاری کی جائے تو یہ بھی بہتر رہے گا۔ 

آٹھ فروری کو ہونے والے انتخابات کے نتیجے میں بننے والی حکومت کے بارے میں ماہرعلم نجوم بتایا کہ اس سال پی پی پی اور ن لیگ کی مشترکہ حکومت بننے کا زیادہ امکان ہے اور اس کے علاوہ عالمی سطح پر مہنگائی بہت زیادہ بڑھ جائے گی جس ک اثرات عموما پاکستان کو بھی دیکھنا پڑے گے۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+