پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والا ٹیسٹ میچ روک دیا گیا، بڑی وجہ سامنے آگئی
- 04, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: سڈنی ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے 313 رنز کے تعاقب میں آسٹیریلیا کی بیٹنگ جاری ہے تاہم بارش کے باعث دوسرے روز کا کھیل ختم کر دیا گیا ہے۔ آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے دو وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنائے ہیں اور اوپنر ڈیوڈ وارنر نے صرف 34 رنز اسکور کیا، جبکہ عثمان خواجہ کو عامر جمال نے 47 رنز پر آؤٹ کیا۔ کم روشنی کے باعث کھیل روک کر چائے کا وقفہ کر دیا گیا ، بعد ازاں وقفے کے دوران ہی بارش ہو گئی اور پھر مسلسل بارش کے باعث امپائر نے دوسرے روز کا کھیل روکنے کا اعلان کر دیا۔
تبصرے