مرغی اور انڈے مزید مہنگے ہو گئے

مرغی کی قیمت

نیوز  ٹوڈے: زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں فی کلو چار روپے مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 364 روپے فی کلو جبکہ پرچون میں فی کلو قیمت 378 روپے ہو گئی ہے۔ مرغی کے گوشت کی قیمت میں چھے روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے جس سے گوشت کی قیمت 548 روپے فی کلو تکجا پہنچی ہے۔ انڈوں کی فی درجن قیمت میں مزید دو روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے انڈے 380 روپے درجن ہو گئے ہیں۔ اسلام آباد میں مرغی کا گوشت 630 روپے کلو اور انڈے 400 روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں۔ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+