ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا شیڈول تیار، پاکستان کے گروپ میں بھارت بھی شامل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ

نیوز  ٹوڈے: جون 2024ء سے شروع ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ابتدائی شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق، پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے اور چار گروپس تشکیل دیے گئے ہیں اور ہر گروپ میں پانچ ٹیمیں شامل ہو گی۔ پاکستان اور بھارت کے ساتھ گروپ میں میزبان امریکہ ، آئرلینڈ اور کینیڈا شامل ہیں۔ پہلے راونڈ کے زیادہ تر میچ امریکہ میں کھیلے جائیں گے۔ ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی 2024 چار جون سے بیس جون تک امریکہ اور ویسٹ میں کھیلا جائے گا اس میں بیس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔  پاکستان اور بھارت کا میچ نو جون کو نیویارک میں کرانے کی تجویز ہے، پاکستان اپنا میچ چھے جون کو امریکہ کے خلاف کھیلے گا اور گیارہ جون کو پاکستان اور کینیڈا ، سولہ جون کو پاکستان اور آئر لینڈ مد مقابل ہو گے۔ چاروں گروپس میں سے پہلے راوٗنڈ کے بعد ٹیمیٹ سپر راونڈ کے لیے کوالیفائی کریں گی، سپرایٹ مرحلے میں ان ٹیموں کو دو گرپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ 

ذرائع کے مطابق، آئی سی سی کی جانب سے فیڈ بینک اور منظوری کے لیے شیڈول بورڈز اور براڈ کاسٹر کو بھیج دیا گیا ہے۔ پاکستان اور نیو یارک کے ٹائم میں دس گھنٹے کا فرق ہے، نیویارک میں دوپہر کو ہونے والا میچ یہاں رات گئے شروع ہو گا، جس کے باعث ممکن ہے کہ نو جون کو پاک بھارت میچ آٹھ جون کو ہی رکھ دیا جائے۔ 


 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+