کرکٹر اظہرعلی 50 سنچریاں مکمل کرنے کےبعد لیجنڈز کی صف میں شامل

ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی

نیوزٹوڈے:   ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی  فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنی 50 سنچریاں مکمل کر کے لینجڈز کی صف میں شامل ہو گئے۔ اظہر علی 50 فرسٹ کلاس سنچریاں بنانے والے نویں پاکستانی ہیں، انہوں نے پریذیڈنٹ ٹرافی میں ایس این جی پی ایل اور کے آر ایل کے میچ میں سنچری مکمل کی۔

اظہر علی نے SNGPL اور KRL کے لیے 8، سنٹرل پنجاب کے لیے 8، Worcestershire کے لیے 3 اور پنجاب کے لیے 3 سنچریاں اسکور کی ہیں۔اظہر علی نے سمرسیٹ کے لیے ایک سنچری اور پاکستان سائیڈ میچوں میں دو سنچریاں اسکور کی ہیں، اس کے علاوہ سابق ٹیسٹ کپتان نے پاکستان کی جانب سے 19 ٹیسٹ سنچریاں بھی اسکور کی ہیں۔

اظہر علی سے قبل ظہیر عباس، جاوید میانداد، ماجد خان، مشتاق محمد، یونس خان، حنیف محمد، شفیق احمد اور صادق محمد بھی 50 سنچریاں بنا چکے ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+