خواتین کو الیکٹرک بائیک دینے کا فیصلہ

الیکٹرک بائیک

نیوزٹوڈے:   سندھ کی تاریخ میں پہلی بار خواتین ویکسینیٹروں کو ای بائیکس دینے کا اعلان کیا گیا ہے، یہ الیکٹرک بائیکس اگلے ہفتے تقسیم کی جائیں گی۔ رپورٹ کے مطابق عالمی ادارے اور محکمہ صحت نے خواتین کو بائیک دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ سندھ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 55 خواتین ویکسی نیٹرز کو بائیکس دی جائیں گی اور یہ خواتین ویکسی نیٹرز جاری کردہ پوائنٹس اور دیگر مقامات پر ویکسین لگائیں گی۔

12 مہلک بیماریوں سے بچاؤ کے لیے سندھ بھر میں اقدامات شروع کر دیے گئے، خواتین کو اب مرکز تک گاڑی چلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اس کے علاوہ خواتین کو مخصوص یونیفارم بھی فراہم کیا جائے گا اور خواتین کو موٹر سائیکل چلانے کی تربیت بھی دی جائے گی۔ ای پی آئی کی جانب سے پولیو، تپ دق، گردن توڑ بخار، نمونیا، خناق، کالی کھانسی، تشنج، ہیضہ، ٹائیفائیڈ، خسرہ، روبیلا کے خاتمے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+