عامر جمال کی شاندار باؤلنگ، آسٹریلیا آل آؤٹ، پاکستان کی برتری
- 05, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: سڈنی میں جاری تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 299 رنز پر آؤٹ کرتے ہوئے 14 رنز کی برتری حاصل کر لی۔ تیز گیند باز عامر جمال نے شاندار بولنگ کی اور چھ وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان نے چائے کے وقفے کے بعد صرف 10 رنز دے کر باقی چار وکٹیں حاصل کیں۔ مچل مارش 54 رنز بنا کر مڈ آف پر شان مسعود کو آسان کیچ دینے سے پہلے جمال کی اہم وکٹ حاصل کر چکے تھے۔ دوسرے دن کا میچ بارش کی وجہ سے روک دیا گیا تھا اور اختتام پر دو کھلاڑی آوٌٹ ہوئے تھے، ڈیوڈ وارنر 34 رنز بنا کر سلمان علی آغا کی گیند پر آوٗٹ ہوئے تھے ، جبکہ عثمان خواجہ کو عامر جمال نے 47 رنز پر آؤٹ کیا۔
کھیل کے تیسرے دن آسٹریلیا کا مجموعی اسکور 187 ہوا تو اسٹیو اسمتھ 38 رنز بنا کر آوٌٹ ہوئے ، آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ بھی 187 رنز پر گری ، مارنس لبوشین نے 60 رنز بنائے اور وہ آغا سلمان کا شکار بنے۔ ساتویں وکٹ مچل مارش کی گری جنہوں نے صرف 54 رنز بنائے اور عامر جمال کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے اسکے بعد آنے والے کھلاڑی اچھی پرفامنس کا مظاہرہ نہ کر سکے اور پوری ٹیم 299 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
تبصرے