نوکری کا جھانسا دے کر زرتاج گل لاکھوں روپے لے اڑی، تہلکہ خیز انکشاف

سابق وزیر مملکت زرتاج گل

نیوزٹوڈے:  سابق وزیر مملکت زرتاج گل نے غریب شہری سے لاکھوں روپے چوری کر لیے، مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ڈیرہ غازی خان کے علاقے کی رہائشی نے زرتاج گل کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی۔ ظفر حسین شہری کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس نے زرتاج گل کو سول اسپتال میں نوکری دلانے کے لیے 5 لاکھ روپے رشوت کے طور پر دیے۔

شہری کا کہنا ہے کہ نوکری نہ ملنے پر زرتاج گل نے پیسے دینے سے انکار کردیا۔ ظفر حسین کی شکایت پر سابق وزیر مملکت زرتاج گل کے خلاف بارڈر ملٹری پولیس تھانے سخی سرور میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+