ملازمین کی تنخواہوں میں 30 سے 35 فیصد اضافے کا اعلان

تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی

نیوزٹوڈے:  خیبر پختونخواہ میں پشاور یونیورسٹی کےملازمین کی تنخواہوں میں 30 سے 35 فیصد اضافہ کی منظوری دے دی گئی۔ مطالبات تسلیم ہونے پر نان ٹیچنگ سٹاف نے دو ماہ سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور احتجاج کے خاتمے کا باقاعدہ اعلان آج انجنیٗرنگ چوک میں فیڈریشن کے صدر کریں گے۔

خیال رہے مالی بحران کے باعث یونیورسٹی کے پاس تنخواہیں ادا کرنے کے لیے فنڈز موجود نہیں تھے اور تنخواہیں نہ ملنے کے باعث پشاور یونیورسٹی کے ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے فنڈز کے لیے کوششیں کر رہے ہیں، تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لیے 31 کروڑ روپے درکار ہیں۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+