اسلام آباد 32 پروازیں کینسل

اسلام آباد کی 32 پروازیں

نیوز ٹوڈے : پاکستان کے صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں تو دھند نے ڈیرے ڈال ہی رکھے تھے لیکن اب اسلام آباد میں بھی دھند کا راج قائم ہو چکا ہے ان دونوں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت میں لوگوں کو اپنے معمولات زندگی سرانجام دینا مشکل ہو رہا ہے اسلام آباد میں بھی آج تیسرا روز ہو گیا ہے لوگوں نے سورج کا منہ تک نہیں دیکھا شدید دھند کی وجہ سے موٹر وے کو بھی بند کر دیا جا تا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو سفر میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں پورے ملک کا فلائٹ آپریشن بھی دھند کی وجہ سے بری طرح متاثر ہو رہا ہے ۔

آج بھی اندرون اور بیرون ملک اڑان بھرنے والی ایک سو سے زائد پروازیں اپنے مقررہ اوقات میں اڑان نہ بھر سکیں اسلام آباد میں دھند کے باعث  اسلام آباد ایئرپورٹ سے آج 32 پروازیں منسوخ کرنا پڑیں  جس کی وجہ سے گلگت بلتستان اور سکردو میں کئی سیاح پھنس گۓ ہیں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے اسلام آباد کے پی کے اور پنجاب میں دھند چھائی رہے گی ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+