علامہ مسعود الرحمان عثمانی فائرنگ سے جاں بحق
- 05, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سنی علماء کونسل پاکستان ،علامہ مسعود الرحمان فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔ ترجمان سنی علماء کونسل کا کہنا ہے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے علامہ مسعود الرحمان کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ اس واقعے میں ان کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا، نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
دوسری جانب پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ تھانہ کھنہ کے علاقے غوری ٹاؤن میں گاڑی پر فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت مولانا مسعود الرحمان عثمانی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا جا رہا ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
تبصرے