سنی علماء کونسل کے جنرل سیکرٹری مولانا عثمانی صاحب اسلام آباد میں قتل

   نیوز ٹوڈے :  پاکستان کے مشہور عالم دین مولانا مسعود الرحمٰن عثمانی  اسلام آباد میں قتل ، تفصیلات کے مطابق سنی علماء کونسل کےجنرل  ڈپٹی سیکرٹری مولانا مسعود الرحمٰن عثمانی کو جمعے والے دن غوری ٹاؤن جو کہ کھنہ پل تھانہ کی حدود  میں آتا ہے کو نامعلوم لوگوں نے گولیاں مار کر قتل کر دیا  سنی علماء کونسل کے ترجمان نے خود اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ غوری ٹاون میں کچھ اسلحہ بردار افراد نے مولانا مسعود الرحمٰن عثمانی کی گاڑی پر اچانک فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں مولانا عثمانی صاحب موقع پر ہی ہلاک ہو گۓ ۔

    اسلام آباد پولیس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جاۓ وقوعہ پر پہنچ گئی پولیس نے بتایا کہ اس واقعہ میں ایک اور شخص بھی زخمی ہوا ہے  اور پولیس نے  مولانا صاحب کی لاش کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اس حملے میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کر لیا جاۓ گا  ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+