پاکستان کی سمندری فوج نے کیے بحیرہ احمر میں جنگی جہاز تعینات

جنگی جہاز تعین

نیوز ٹوڈے :   پاکستان کی سمندری فوج نے بحیرہ احمر میں اپنے  جنگی جہاز تعینات کر دیے ہیں پاکستان کی سمندری فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کی سمندری فوج نے بحیرہ احمر میں میری ٹائم سیکیورٹی کے حالیہ واقعات کی وجہ سے اپنے جنگی جہاز تعینات کیے ہیں پاکستان کی بحری فوج کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی فوج سمندر کے اندر اپنی حدود میں امن قائم رکھنے کی اپنی ذمہ داری کو اچھی طرح سمجھتی ہے اسی لیے خطے میں امن قائم رکھنے کیلیے پاکستان نے بحیرہ احمر میں اپنے جہاز تعینات کیے ہیں ۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ جنگی جہاز سمندر کے اندر صرف چکر لگاتے رہیں گے تاکہ پاکستان اور دوسرے ملکوں کے بحری جہازوں جو کہ پاکستان کی طرف تجارتی سامان لے کر آ رہے ہوتے ہیں یا جا رہے ہوں گےکی حفاظت کر سکیں پاکستان کی سمندری فوج ان راہداریوں کی مکمل فضائی نگرانی بھی کر رہی ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+